ڈوڈہ بٹوت شاہراہ پر حادثہ، کم از کم 4 افراد کی موت

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ڈوڈہ بٹوت قومی شاہراہ پر رگی نالہ کے نزدیک ایک الٹو گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی ہے جس میں دو خواتین سمیت کم از کم 4 افراد کی موقع پر موت ہوئی ہے اور اور ایک زخمی ہوا ہے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ ساڑھے چھ بجے کے قریب پیش آیا ہے، جس کے بعد مقامی لوگ، رضا کار تنظیمیں، پولیس و سیکورٹی فورسز کے اہلکار نے بچاو¿ کاروائی شروع کی ہے بتایا جاتا ہے کہ امدادی کاروائی کے دوران چار لاشوں کو بازیاب کیا گیا ہے تاہم ان کا شناخت نہیں ہو پائی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے