راجوری گاؤں میں محاصرہ اور تلاشی کاروائی شروع

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

راجوری// سیکورٹی فورسز نے پیر کو راجوری ضلع میں ملی ٹینٹوں کی مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے سولکی جنگلاتی علاقے میں جنگجوؤں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم علاقے کو گھیرے میں لے کر محاصرہ اور تلاشی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل جمعرات کو راجوری کے بدھل علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ایک جنگجو کو مار گرایا تھا جس کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔