جموں سرینگر شاہراہ پر کار میں آگ بھڑک اٹھی، مسافر محفوظ

اظہر حسین

کولگام// کولگام ضلع کے شمسی پورہ کے قریب جموں سری نگر قومی شاہراہ پر “اچانک” آگ بھڑک اٹھنے کے بعد ایک نجی کار کو نقصان ہوا ہے تاہم اس میں سوار تمام مسافر محفوظ بچ نکلے ہیں۔
پولیس ذراائع نے بتایا کہ ایک زیر نمبر JK02CL-4090کولگام میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سفر کر رہی تھی، جس دوران اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی تاہم مسافر اور ڈرائیور بال بال بچ نکلے۔ اُنہوں نے بتایا کہ کار ارون پنڈتا ولد ایم ایل پنڈتا سکنہ جموں چلا رہے تھے تاہم گاڑی میں موجود دیگر افراد کی تعداد اور شناخت کا فوری طور پر پتہ نہیں چل پایا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ قائمو کی نفری نے موقع پر پہنچ کر مزید ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔
ایس ایچ او قائمو نے بتایا کہ واقع میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ ہیں تاہم گاڑی مکمل طور پر خاکستر ہو گئی ہے۔