پلوامہ میں نقب زنوں نے اے ٹی ایم مشین اڑا لی

پلوامہ// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے مین ٹاون علاقے میں چوروں نے جموں اور کشمیر بینک کے اے ٹی ایم کے ساتھ توڑ پھوڑ کی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چوروں نے گزشتہ رات گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ کے قریب اے ٹی ایم میشن سے نقدی چوری کر لی۔
ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کتنی رقم لوٹی گئی اور مشین میں کتنی رقم موجود تھی۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔