نندی مرگ کولگام میں قائم گورنمنٹ ہائی سکول کی عمارت گزشتہ دس سالوں سے تشنہ تکمیل ہے جس سے مقامی طلبا کو کئی طرح کی مشکلات سے دوچار ہو کر 8کلومیٹر دور ایک سکول میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے جانا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک دہائی قبل سکول کا تعمیراتی کام 90فیصد مکمل کر لیا گیا تھا لیکن دس سال گزر جانے کے بعد بھی اسے مکمل نہیں کیا گیا ہے، وہیں سکول میں گزشتہ دو سال سے تعلیمی و تدریسی نظام معطل رکھا گیا ہے۔وہیں محکمہ تعلیم نے اس معاملے میں تعمیراتی محکمہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔