4 کروڑ ملازمین کیلئے انکم ٹیکس میں چھوٹ کا اعلان

عظمیٰ ویب ڈیسک

نئی دہلی// مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے 2024-25 کے بجٹ کے اعلانات کے ساتھ چار کروڑ تنخواہ لینے والے افراد اور پنشنرز کے لیے انعام کی پیشکش کی۔
ذاتی انکم ٹیکس کی شرحوں پر، وزیرِ خزانہ سیتا رمن نے نئے ٹیکس نظام کا انتخاب کرنے والوں کے لیے دو اعلانات کئے۔
سب سے پہلے، ملازمین کے لیے معیاری کٹوتی 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔
اسی طرح پنشنرز کے لیے فیملی پنشن پر کٹوتی کو 15,000 روپے سے بڑھا کر 25,000 روپے کرنے کی تجویز ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سے تقریباً چار کروڑ تنخواہ دار افراد اور پنشنرز کو راحت ملے گی۔
نئے ٹیکس نظام میں، ٹیکس کی شرح کے ڈھانچے میں مندرجہ ذیل نظر ثانی کی جائے گی۔
0 سے 3 لاکھ روپے کی آمدن پر صفر فیصد
3 سے 7 لاکھروپے تک کی آمدن پر 5 فیصد
7سے 10 لاکھ روپے تک کی آمدن پر 10 فیصد
10 سے 12 لاکھ روپے تک کی آمد 15 فیصد
12 سے 15 لاکھ روپے کی آمدن پر 20 فیصد
15 لاکھ اور اس سے زیادہ کی آمدن پر 30 فیصد
وزیر خزانہ نے کہا کہ نئے ٹیکس نظام میں تنخواہ دار ملازمین انکم ٹیکس میں 17,500 روپے تک کی بچت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے مالی سال کے اب تک کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، دو تہائی سے زیادہ افراد نے ذاتی انکم ٹیکس کے نئے نظام سے فائدہ اٹھایا ہے۔