جنسی ہرانسانی کے معاملے میں بڈگام کا شخص گرفتار

بڈگام// جموں و کشمیر پولیس نے منگل کو وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ایک لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیاہے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ ایک نوجوان لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے ایک افسوسناک واقعے کی شکایت ملی تھی، جس پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے آج ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ شخص نے کل سوئیہ بگ پولیس چوکی سے رابطہ کیا تاکہ واقعات کی تفصیل کے ساتھ تحریری شکایت درج کرائی جا سکے۔
متاثرہ کے بیان کے مطابق،” 25 مئی کو وہ بڈگام میں اپنی کوچنگ کلاسز کے لیے روانہ ہوئی۔ اس نے سفر کے دوران سوئیہ بگ کے قریب ایک نامعلوم گاڑی سے لفٹ لی۔ بدقسمتی سے، سفر کے دوران ڈرائیور نے اسے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ وہ گاڑی کے اندر اپنا موبائل فون اور سکول بیگ چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی”۔
اُنہوں نے کہا کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بڈگام پولیس نے فوری طور پر واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کردی۔
پولیس ترجمان نے بتایا،”پولیس کی بروقت کوششوں اور وسائل سے بھرپور تفتیشی کام کے ذریعے، اس افسوسناک فعل میں ملوث ملزم کی شناخت ثاقب احمد ڈار ساکنہ نارکارہ بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔ اسے فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا اور اس واقعے میں ملوث گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا”۔
اُنہوں نے کہا کہ بڈگام پولیس تمام افراد بالخصوص خواتین اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔