کشتواڑ میں فائرنگ کا مختصر تبادلہ، تلاشی کاروائیاں جاری

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے ایک دور افتادہ جنگلاتی علاقے میں اتوار کو علی الصبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا تبادلہ اُس وقت ہوا جب فوج اور نیم فوجی اہلکاروں کی مدد سے پولیس نے ملی ٹینٹوں کی نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد نوناٹا، ناگسینی پیاس اور ملحقہ علاقوں میں تلاشی مہم شروع کی۔
اُنہوں نے کہا کہ علاقے میں اضافی کمک بھیج دی گئی ہے اور ملی ٹینٹوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
ادھر، جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ میں جاری ایک جھڑپ میں 2 اہلکار اور ایک عام شہری مارے گئے ہیں جبکہ 4 فوجی اور ایک عام شہری زخمی ہیں علاقے میں آپریشن ابھی جاری ہے۔