اننت ناگ سڑک حادثے میں لڑکا جاں بحق

عظمیٰ ویب ڈیسک

اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں اتوار کی دوپہر ایک سڑک حادثے میں ایک 12 سالہ لڑکا لقمہ اجل بن گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو اکورا مٹن میں ایک لڑکے کو ٹریکٹر نے ٹکر مار کر شدید طور پر زخمی کر دیا۔ لڑکے کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر پی ایچ سی مٹن منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کر دیا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ زخمی کو ضلع ہسپتال اننت ناگ منتقل کیا جا رہا تھا جس دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ متوفی کی شناخت فیصل احمد وگے ولد جاوید احمد وگے ساکن اکوڑہ کے طور سے ہوئی ہے۔
دریں اثنا، ایک پولیس افسر نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کے لیے ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔