راجا ارشاد احمد
گاندربل// وسطی کشمیر کے دور افتادہ علاقہ منہ گام میں بابا کنال میں نہانے کے دوران ایک لڑکا ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ منہ گام کے مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پیر کو گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے بابا کنال نہانے کے دوران ایک لڑکا ڈوب کر از جان ہو گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے فوری طور پر بچاﺅ کاروائی شروع کی اور جلد ہی اُس کی لاش نکال لی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لڑکے کی شناخت عاقب احمد لون ولد غلام قادر لون ساکنہ چھترگل کنگن کے بطورہوئی۔
ادھر، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔