اننت ناگ میں غیر مقامی لڑکا دریائے جہلم میں غرقاب

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں منگل کو ایک دس سالہ غیر مقامی لڑکا ڈونی پورہ میں نہانے کے دوران دریائے جہلم میں ڈوب گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ منیرال ولد ببلو ساکن آسام منگل کی بعد دوپہر ڈونی پورہ میں نہانے کے دوران دریائے جہلم میں ڈوب گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئے اور بچائو کاروائی شروع کر دی۔
اُنہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔