بورڈ نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کیلئے عارضی تاریخوں کا اعلان کیا

File Photo

سری نگر//جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن (بی او ایس ای) نے ہفتہ کو 10ویں اور 12ویں جماعت کے سالانہ ریگولر امتحانات کے لیے عارضی ڈیٹ شیٹس کا اعلان کیا ہے جو سافٹ زون کیلئے مارچ-4 اور ہارڈ زون کے لیے اپریل-08سے شروع ہو رہے ہیں۔
ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جموں و کشمیر کے طلباء بالترتیب مارچ اور اپریل کے سیشن میں سالانہ باقاعدہ بورڈ امتحان میں شرکت کریں گے۔
آج جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، سافٹ زون میں 12ہویں جماعت کے سالانہ باقاعدہ امتحانات مارچ-04سے شروع ہوں گے جبکہ ہارڈ زون میں امتحانات اپریل-08سے شروع ہوں گے۔
بورڈ نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر 11ویں جماعت کے سالانہ باقاعدہ امتحانات مارچ-06 سے بالترتیب سافٹ زون اور اپریل-10کو ہارڈ زون میں منعقد کیے جائیں گے۔
اسی طرح دسویں جماعت کے امتحانات 9مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ ہارڈ زون کے امتحانات 11اپریل سے شروع ہوں گے۔
بورڈ آف سکول ایجوکیشن نے جموں و کشمیر کے دونوں صوبوں میں ایسے 444سکولوں کی نشاندہی کی ہے جن کے سالانہ ریگولر امتحانات مارچ کے بجائے اپریل کے مہینے میں منعقد کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ، بورڈ نے یونین ٹیریٹری لداخ کے پورے لیہہ ضلع کو بھی ہارڈ زون قرار دیا ہے اور اس کے مطابق امتحانات اپریل کے مہینے میں منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے۔