ڈی پی ایس جموں میں بم کی موجودگی کی اطلاع، تلاشی کاروائی جاری

File Photo: DPS Jammu

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// دہلی پبلک سکول (ڈی پی ایس) جموں میں مبینہ بم کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد ادارے کے اندر اور باہر بڑے پیمانے پر افراتفری مچ گئی ہے اور تلاشی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ سیکورٹی فورسز کے کئی دستوں کے ساتھ جموں کے ریزڈینسی روڈ پر واقع دہلی پبلک سکول (ڈی پی ایس) پہنچ گئے ہیں، جب ادارے کے ایک ٹیچر کو فون کال میں سکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔
اُنہوں نے کہا،”ٹیچر نے سکول انتظامیہ کو مبینہ کال کے بارے میں مطلع کیا، جس کے بعد بی ڈی ایس کو اطلاع دی گئی”۔
ان کا کہنا تھا کہ “تعلیمی ادارے میں سرچ آپریشن جاری ہے، تاہم وہاں سے کوئی دھماکہ خیز مواد یا کوئی مشتبہ یا مجرمانہ مواد نہیں ملا”۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا،”طلباءادارے کے اندر ہی موجود ہیں”۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔