سرینگر میں ڈل جھیل سے لاش برآمد

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// وسطی کشمیر سری نگر ضلع کے گھاٹ نمبر 1 علاقے کے قریب ڈل جھیل سے جمعرات کی صبح ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈل جھیل گھاٹ نمبر 1 میں کچھ مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد انہوں نے پولیس کو بلایا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شناخت کا پتہ لگایا جا رہا ہے جبکہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔