اننت ناگ میں مقامی نوجوان کی لاش برآمد

عظمیٰ ویب ڈیسک

اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے منزموہ علاقے میں پیر کو ایک 27 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ چوکر پتی منزموہ علاقے میں ایک نوجوان کی مشکوک حالت میں لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت قیوم اعوان ولد جمعہ اعوان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ اسی علاقے کا رہائشی ہے۔
اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔