سری نگر کی بلیوارڈ روڈ پر کار میں دھماکہ، جانچ جاری

سری نگر// سری نگر کے بلیوارڈ روڈ پر اتوار کو ایک کار میں پراسرار دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کے بعد پولیس نے جانچ کا آغاز کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ ‘گاڑی میں کچھ آلات کی خرابی’ کی وجہ سے دھماکہ ہوا ہے۔
سری نگر پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ بلیوارڈ روڈ پر ہونڈا سٹی گاڑی کے ریئر میں دھماکہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ گاڑی میں ایک بزرگ جوڑا، جو کرالسنگری، نشاط کے رہائشی ہیں، گاڑی میں سوار تھا۔
پولیس نے کہا،”دونوں محفوظ اور صحت مند ہیں۔ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ دھماکہ گاڑی میں کچھ خرابی کی وجہ سے ہوا ہے۔ پولیس ٹیم موقع پر موجود ہے اور جانچ کی جا رہی ہے”۔