بھارت جوڑو یاترا اونتی پورہ سے دوبارہ بحال، محبوبہ مفتی بھی شامل

بانہال//راہول گاندھی کی زیرِ قیادت کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا ہفتہ کی صبح پلوامہ کے اونتی پورہ سے دوبارہ شروع ہوئی، آج پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ سے سرینگر کے پانپور تک کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی بھی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق، کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا جموں سرینگر قومی شاہراہ پر اونتی پورہ سے دوبارہ شروع ہوئی۔
علاقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں وہیں کانگریس اور پی ڈی پی کے حامیوں کی بڑی تعداد راہول گاندھی کے ہمراہ موجود ہے۔
درجہ حرارت منفی ہونے کے باوجود بھی لوگ پرجوش ہیں اور راہل گاندھی کا استقبال کرنے آئے ہیں۔
یہ یاترا 7ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی جو 30جنوری کو سرینگر میں اختتام پذیر ہو گی۔