عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/انتخابی دنگل میں اپنے پوزیشن کو مستحکم اور مضبوط بنانے کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے امیدواروں کی انتخابی فہرستوں کو جار ی کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے، اِسی سلسلے کی ایک کڑی میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے مزید دس اسمبلی نشستوں کیلئے امیدواروں کوفہرست جاری کردی ہے۔
اسمبلی حلقہ کرناہ سے محمد ادریس کرناہی،ہندواڑہ سے غلام محمد میر،سوناواری سے عبداللہ رشید خان،نصیر احمد لون بانڈی پورہ،فقیر محمد خان گریز (ایس ٹی)،آر ایس پٹھانیہ ادھمپور (ایسٹ)،ڈاکٹر بھارت بھوشن،کٹھوعہ (ایس سی)،رجیوبھگت بشناہ(ایس سی)،وکرم رنداوا باہواور سریندر بھگت مڑھ (ایس سی)سے بطورِ امیدوار میدان میں اُتارا ہے۔