لوک سبھا انتخابات: بی جے پی نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جگل کشور شرما کو بطور امیدوار نامزد کیا

عظمیٰ ویب ڈیسک

نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہفتے کے روز ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور جگل کشور شرما کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے بالترتیب اودھم پور اور جموں حلقوں سے اپنے امیدواروں کے طور پر نامزد کیا ہے۔
ان کے نام آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے بی جے پی کے ہائی پروفائل امیدواروں کی پہلی فہرست میں شامل ہیں۔ جمعرات کی رات دیر گئے پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی طرف سے حتمی شکل دی گئی اس فہرست کا اعلان آج نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔
پہلی فہرست میں رواں سال اپریل-مئی میں ہونے والے آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے 195 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔
پہلی فہرست میں پی ایم مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری اور دیگر ہائی پروفائل ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر سے، بی جے پی نے دو لوک سبھا حلقوں کے لیے دو ناموں کا اعلان کیا ہے جن میں ادھم پور سے ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور جموں سے جگل کشور شرما شامل ہیں۔