بی جے پی نے جموں وکشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا: وقار رسول وانی

یو این آئی

جموں// جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے اتوار کے روز کہاکہ بھاجپا نے ایک سازش کے تحت جموں وکشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس بی جے پی کی پالیسیوں کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر لڑ رہی ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو مصیبتوں کے دن دیکھنے پڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دربار مو کی روایت کو ختم کرکے جموں کے تاجروں کے پیٹ پر لات ماری گئی، لوگوں کی زمینی چھینی گئی اور اب ٹھیکیدار بھی باہر سے آرہے ہیں۔
وقار رسول وانی نے کہاکہ بی جے پی نے خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد وعدہ کیا تھا کہ دو سال کے اندر اندر سٹیٹ ہڈ کا درجہ بحال کیا جائے گا لیکن اب پانچ سال ہو گئے یہ وعدہ وفا نہ ہو سکا۔پردیس کانگریس کمیٹی کے صدرنے کہاکہ کانگریس بی جے پی کی غلط پالیسیوں کے خلاف لڑ رہی ہیں ۔انہوں نے کہا: جموں وکشمیر ملک کی ایک تاریخی ریاست تھی اور یہ سب سے زیادہ طاقتور ریاست تھی لیکن آج یہ سب سے کمزور ریاست ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘لیفٹیننٹ گورنر کو تمام اختیارات دئے گئے ہیں یہاں منتخب سرکار اب ٹرانسفر بھی نہیں کر سکتی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ ان قوانین کو واپس لیا جائے’۔