اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے رانی پورہ علاقے میں ہفتہ کی صبح پیش آئے ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک موٹر سائیکل سوار، جس کی شناخت مظفر احمد کچھے کے طور سے ہوئی ہے، اپنی موٹر سائیکل پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور سڑک سے پھسل گیا، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔