سوپور سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی

File Photo

سوپور// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں پیر کو پیش آۓ ایک سڑک حادثے میں ایک 25 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے ایک اہلکات کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ میں زخمی نوجوان کی شناخت عمران احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکنہ کرنکشیون کالونی کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نوجوان کا موٹر سائیکل مبینہ طور پر ایک فور وہیلر گاڑی کی زد میں آگیا جس سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
انہوں نے کہا، “واقعہ کے فوراً بعد، اسے قریبی صحت مرکز میں لے جایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے مزید علاج کے لیے سری نگر کے اسپتال منتقل کر دیا“۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں مقامی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔