پونچھ کی بھومیکا راجپوت ‘گلوری آف ہمالیہ’ خطاب سے سرفراز

حسین محتشم

پونچھ//جموں کشمیر کے دوردراز اور سرحدی ضلع پونچھ بھومیکا راجپوت نے ماڈلنگ میں اپنے ضلع کا نام روشن کیا ہے۔
سرحدی ضلع پونچھ کے قصبہ کی رہائشی بھومیکا نے دہلی میں منعقدہ مقابلے میں گلوری آف ہمالیہ کا ٹائٹل جیتا اور 2023 کی مس بھارت ریاست جموں و کشمیر کا اعزاز حاصل کیا۔
کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے بھومیکا راجپوت نے بتایا کہ وہ الفاظ میں اس بات کا اظہار نہیں کر سکتی کہ وہ کتنی خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ خطاب انہوں نے بڑی محنت اور لگن کے بعد حاصل کیا ہے۔اور آج جب وہ کامیاب ہوئی ہیں تو بڑا فخر محسوس کر رہی ہیں۔
انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ خواب دیکھیں کیونکہ خواب پورے ہو جاتے ہیں۔انہوں نے خصوصی طور پر سرحدی ضلع پونچھ کے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی فیلڈ سے ں اپنا لوہا منوا سکتے ہیں کیونکہ پونچھ کی زمین زرخیز ہے۔
انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرحدی ضلع پونچھ میں بھی کچھ نوجوان منشیات میں ملوث ہو رہے ہیں۔
بھومیکا نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس بری لت سے خود کو بچائیں اور اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز کریں۔