بھارت جوڑو یاترا چندر کوٹ سے پھر شروع

File Photo

رام بن//خراب موسمی صورتحال کے درمیان کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا ضلع رام بن کے چندر کوٹ سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان دوبارہ شروع ہوئی۔
یاترا شیڈول کے مطابق بدھ کی صبح 7 بجے کے قریب چندرکوٹ سے جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر شروع ہوئی، البتہ خراب موسمی صورتحال کے درمیان اس میں معمولی تاخیر بھی ہوئی۔
جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ وقار رسول وانی، کارگزار صدر رمن بھلا اور ترنگا لے کر سینکڑوں رضاکاروں کے ساتھ، راہول گاندھی کے ہمراہ یاترا میں شامل ہیں۔
تقریباً 25 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد، یاترا بانہال کے لامبر علاقے میں رات کا قیام کری گی۔
عہدیداروں نے کہا کہ گاندھی کے لئے پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے پرامن یاترا کو یقینی بنانے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔