پلوامہ:ریچھ کے حملے میں چار افراد زخمی، ایک سرینگر منتقل

 

سری نگر//جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے تہاب اور مالپورہ علاقوں میں جمعہ کو ریچھ کے حملے میں کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے این او نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ پلوامہ کے تہاب علاقے میں ریچھ نے حملہ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا جنہیں بعد میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ان میں سے ایک کو ایس ایم ایچ ایس سری نگر منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

 

اہلکار نے بتایا کہ بعد میں، ریچھ نے پلوامہ کے علاقے مالپورہ نوہارا میں دو اور افراد پر حملہ کیا، جو اس واقعے میں زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 

محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم ریچھ کو پکڑنے کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے۔