کشتواڑ:ریچھ کے حملے میں 14 سالہ لڑکا شدید زخمی

عاصف بٹ

کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کی تحصیل دچھن کے علاقہ ناتھیں میں بدھ کی شام ریچھ کے حملے میں 14سالہ لڑکا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ جسے علاج ومعالجے کیلئے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بدھ کہ شام کوپیش آیا جب 14 سالہ پیوش کمار پر ریچھ نے حملہ کردیا اور اسے لہولہان کردیا جسکے بعداسے فوری طور پرایمری ہیلتھ سینٹر سوید منتقل کیا گیا ، جہاں اسے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد ڈاکٹروں نے ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا، جہاں اسکا علاج جاری ہے۔ ضلع ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسکی ٹانگ پر گہرے زخم ہیں جسکا علاج کیا جارہا ہے۔
امسال جنگلی جانوروں کے حملے کا پہلا واقع پیش آیا ہے۔واضح رہے کہ علاقہ میں مکی کی فصل تیار ہوتے ہی جنگلی جانور آبادی والے علاقوں کارخ کرنا شروع ہو گئے ہیں اور ہرسال متعدد افراد کو اپنا شکار بناتے ہیں۔