ویب ڈیسک
سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے اودھم پور کے بسوہلی پشمینہ اور کلاڈی ڈیری پروڈکٹ سے جڑے بُنکروں ، پروڈیوسروں اور کنبوں کو جیوگرافیکل اِنڈکشن (جی آئی) ٹیگ حاصل کرنے پر مُبارک باد پیش کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ جموں و کشمیر کے لئے یہ باعث افتخار ہے کہ بسوہلی پشمینہ اور اودھم پور کلاڈی کو جغرافیائی اشارے (جی آئی) ٹیگ ملا ہے۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کے لوگوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اِس سے بنکروں اور پروڈیوسروں، کلاڈی ڈیری پروڈکٹ سے جڑے کنبوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔
اُنہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ میں مرکزی ایسوسی ایشن آف پروڈیوسر ز، نبارڈ یوٹی ڈیپارٹمنٹ اور دیگر تمام شراکت داروں کا شکریہ اَدا کرتا ہوں جنہوں نے برآمدات کو مزید فروغ دینے اور جموںوکشمیر یوٹی کے ان دو شاندار ثقافتی ورثے علامتوں سے وابستہ ہزاروں کنبوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی کوشش کی۔