سری نگر سڑک حادثہ میں بانہال کے شہری کی موت

سری نگر//وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے نوگام علاقے میں منگل کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں بانہال کے ایک شہری کی موت واقع ہو گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک تویرا گاڑی نے نوگام میں ریلوے کراسنگ کے قریب ایک راہگیر کو ٹکر مار دی۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں راہگیر کو شدید چوٹیں آئیں اور اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈپہنچنے پر اکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت محمد ایوب نائیک ولد محمد ابراہیم نائیک ساکن بانہال کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ نوگام میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔