غیرقانونی طور پر جموں میں مقیم بنگلہ دیشی خاتون گرفتار: پولیس

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// جموں شہر کے تالاب تلو علاقے میں پولیس نے ایک مقامی لڑکے سے شادی کرنے کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی خاتون کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ جونکی چیرام نامی ایک بنگلہ دیشی خاتون 2022 میں تین ماہ کے ویزے پر جموں آئی تھی ، اُسے جمعرات کو پولیس نے حراست میں لیا ۔
اُنہوں نے بتایا کہ خاتون نے تریکوٹہ نگر علاقہ کے ایک مقامی لڑکے سے شادی کی تھی اور یہ جوڑا اس وقت تالاب تلو کے پورن نگر علاقہ میں رہائش پذیر تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ “اس کے تین ماہ کے ویزے کی میعاد مئی 2022 میں ختم ہو گئی تھی، لیکن خاتون واپس نہیں گئی، اور اپنے غیر قانونی قیام کے دوران اس نے ایک مقامی رہائشی سے شادی کی”۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ مخصوص معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے، نو آباد سے ایک پولیس ٹیم نے خاتون کو اپنی حراست میں لے لیا، اور اسے سات دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔
اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔