عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) نے منگل کو اعلان کیا کہ پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد راجوری اننت ناگ لوک سبھا نشست سے ڈی پی اے پی کے امیدوار ہوں گے۔
پارٹی کے خزانچی تاج محی الدین نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ اعلان کیا۔
تاج محی الدین نے کہا کہ چیئرمین ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی غلام نبی آزاد کو پارٹی نے اننت ناگ-راجوری لوک سبھا حلقہ سے بطور امیدوار نامزد کیا ہے۔