عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) نے ہفتے کو سری نگر میں پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا جس میں جیلوں میں بند پڑے تمام افراد کی غیر مشروط رہائی کے عزم کو دہرایا گیا۔اطلاعات کے مطابق عوامی اتحاد پارٹی نے ہفتے کو سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کا انتخابی منشور منظر عام پر لایا۔اس موقع پر اے آئی پی کے ترجمان انعام النبی نے بتایا کہ منشور میں جیلوں میں بند پڑے تمام قیدیوں کی غیر مشروط رہائی کے ساتھ ساتھ پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے قوانین کی منسوخی پر بھی پارٹی کام کرئے گی۔
اے آئی پی نے وعدہ کیا کہ پارٹی اگر حکومت میں آتی ہے تو جموں وکشمیر میں شراب کی خرید و فروخت پرمکمل پابندی عائد کی جائے گی اس کے علاوہ ہسپتالوں میں مفت طبی ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی آف کشمیر کی خود مختیاری بحال کرنے پر بھی پارٹی کام کرئے گی جبکہ آٹھویں جماعت پاس طلبا کو مفت لیپ ٹاپ بھی فراہم کئے جائیں گے۔
اے آئی پی نے ملک کی مختلف ریاستوں میں کام اور تعلیم حاصل کرنے والے کشمیری طلبا اور تاجروں کے تحفظ کا بھی وعدہ کیا ہے۔