سری نگر//جموں و کشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر جموں وکشمیر کے پانچ اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
ڈی ایم اے نے ڈوڈہ ، کشتواڑ ،پونچھ،راجوری اور گاندربل اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی کی پیشین گوئی کی ہے۔
انہوں نے پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں جانے سے احتراز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات لاحق رہتے ہیں۔