چار اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

Mountains

سری نگر//جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر جموں وکشمیر کے چار اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
ڈی ایم اے نے ڈوڈہ ، کشتواڑ ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی کی پیشین گوئی کی ہے۔
انہوں نے پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں جانے سے احتراز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات لاحق رہتے ہیں۔