کرگل میں برفانی تودہ گرآیا، دو لڑکیوں کی موت

لداخ//لداخ کے کرگل علاقے میں اتوار کے روز برفانی تودا گر آیا جس کے نتیجے میں دو دوشیزاوں کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق کرگل میں اتوار کے روز بھاری برکم برفانی تودا گر آیا جس وجہ سے دو کمسن لڑکیاں برف کے نیچے دب گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران دونوں لڑکیوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔
متوفین کی شناخت گیارہ سالہ کلثوم بانو اور تیرہ سالہ بلقیس کے بطور ہوئی ہے۔
علاقے میں بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن ہنوز جاری ہے۔