سری نگر سڑک حادثہ میں آٹو ڈرائیور زخمی

عظمیٰ ویب ڈیسک

سری نگر/// سری نگر کے حیدر پورہ بائی پاس کے قریب ایک سڑک حادثے میں ایک آٹو ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کلاسک ہسپتال کے قریب حیدر پورہ بائی پاس پر ایک حادثہ پیش آیا جس میں ایک سکارپیو کار زیر نمبر HR26BN-1199 نے ایک آٹو لوڈ کیرئیر زیر نمبر JK01AB 0562 کو ٹکر مار دی جس میں آٹو ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں آٹو لوڈ کیرئیر ڈرائیور اشفاق احمد تبردار ولد محمد اشرف سکنہ پارم پورہ زخمی ہوا جسے علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس پارٹی نے سکارپیو ڈرائیور کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔