ظفر اقبال
اوڑی//بونیار اوڑی کے پوشوان کالونی پیرنیاں کے مقام پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے جبکہ قریب ایک درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، سرینگر مظفر آباد سڑک پر ایک سکارپیوگاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK05D-5842 ایک ایس آر ٹی سی بس زیر نمبر JK01Y-1004 کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس دوران دونوں گاڑیوں میں دونوں ڈرائیوروں سمیت کم از کم ایک درجن مسافر زخمی ہوئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو فوری طور پولیس اور لوگوں نے پرئمری ہیلتھ سنٹر بونیار لایا گیا جہاں سے چار زخمی مسافروں کومزید علاج و معالجے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہ مولہ منتقل کیا گیا۔
میڈیکل سپریڈنٹنگ جی ایم سی بارہمولہ پرویز مسعودی نے بتایا کہ اس حادثے میں زخمی4 مریضوں کو جی ایم سی بارہمولہ لایا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ سکارپیو ڈرائیور مہراج دین آہنگر ساکنہ آولڈ ٹاون بارہ مولہ جو اس حادثے میں شدید زخمی ہو تھا، سرینگر جاتے راستے میں دم توڑ بیٹھا۔
ادھر، پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔