بارہمولہ میں شبانہ آتشزدگی،کم از کم ایک درجن دوکانیں خاکستر

بارہمولہ//شمالی کشمیر کے سلطان پورہ کنڈی گاوں میں جمعرات کی شام اچانک آگ لگ گئی، جس نے تقریباً ایک درجن دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی، فوج اور پولیس نے آگ بجھانا شروع کر دی تاہم آتشزدگی کے واقعے میں آٹھ دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شام بارہمولہ شمالی ضلع کے سلطان پورہ کنڈی علاقے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے ایک درجن کے قریب دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
زرائع نے بتایا کہ فوج، پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی کی جانب سے آگ بجھانے کا آپریشن شروع کیا گیا جس کے نتیجے میں بڑا سانحہ ٹل گیا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک افسر نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ سلطان پورہ کنڈی میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد فائر ٹینڈرز کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آگ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ اس رپورٹ کے لکھے جانے تک علاقے میں آگ بجھانے کا آپریشن جاری تھا۔