عشرت حسین بٹ
سرنکوٹ// جموں و کشمیر میں جاری اسمبلی انتخابات کے درمیان پونچھ ضلع کے تین اسمبلی حلقوں کے تحت کلُ 34 امید واروں نے انتخابات میں اپنی قسمت آزمائی کرنے کے لیے کاغزات نامزدگیاں داخل کروائے ہیں جن میں سے 19 امید وار آزادانہ طور پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ 15 ایسے امید وار ہیں جنہیں مختلف پارٹیوں نے اپنا امید وار نامزد کیا ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حلقہ انتخاب پونچھ حویلی سے کلُ 12 امید واروں نے اپنے کاغزات نامزدگیا داخل کروائے ہیں جن میں سے 6 امید واروں نے آزادانہ طور انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پی ڈی پی،نیشنل کانفرنس ،انڈین نیشنل کانگریس،بھارتہ جنتا پارٹی اور اپنی پارٹی کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر پیپلز کانفرنس اور بھوجن سماج پارٹی کے امید وار بھی اس حلقہ سے انتخابات لڑنے کے لیے کاغزات نامزدگیا داخل کروا چکے ہیں ۔
وہیں حلقہ انتخاب سرنکوٹ (ایس ٹی) سے 6آزاد امیدواروں سمیت کل 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں۔سرنکوٹ (ایس ٹی) سے انڈین نیشنل کانگریس کے امیدوار، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امید وار اور پی ڈی پی کے امید وار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔
اس اسمبلی حلقہ سے 6 آزاد امید واروں نے بھی اپنی نامزدگیا داخل کروایں ہیں ۔چوہدر ی محمد اکرم لسانونی نے بطور آزاد امیدوار کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں ،وہیں حلقہ انتخاب مینڈھرسے کلُ 11 امید واروں نے اپنے کاغزات نامزدگیا جمع کروائے ہیں جن میں نیشنل کانفرنس اورانڈین نیشنل کانگریس کے مشترکہ امید وار، پی ڈی پی ، بھارتیہ جنتا پارٹی اور بی ایس پی کے امید وار شامل ہیں بتا دیں کہ ان اسمبلی حلقوں میں دوسرے مرحلے کے تحت 25ستمبرکو ووٹنگ ہوگی ۔