یو این آئی
سری نگر// بھارتیہ جنتاپارٹی کے جنرل سیکریٹری اشوک کول نے اتوار کے روز کہاکہ جموں وکشمیر میں بہت جلد اسمبلی چناو ہونگے اور بی جے پی نے اس سلسلے میں تیاریاں شروع کیں ہیں۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے جموں وکشمیر میں حالات کو خراب کرنے کا کام کیا لیکن بی جے پی نے یونین ٹریٹری میں حالات معمول پر لانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں بہت جلد اسمبلی چناو ہونگے اور اس حوالے سے بی جے پی نے زمینی سطح پر تیاریاں شروع کیں ہیں۔
ان کے مطابق پچھلے ایک ماہ سے بی جے پی نے یوٹی بھر میں عوامی رابط مہم شروع کی ۔
اشوک کول نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے لوگ بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں جب بھی چناو ہونگے بی جے پی اس کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔
اپوزیشن پارٹیاں متحد ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اشوک کول نے کہاکہ اپوزیشن سمٹی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کرناٹک چناو میں جیت کے بعد کانگریس اچھل رہی ہے لیکن انہیں یہ ذہن میں رکھنا چاہئے لوک سبھا انتخابات میں بھاجپا کی جیت یقینی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مودی جی کو ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کے لوگ بھی چاہتے ہیں کیونکہ موجودہ مرکزی سرکار نے نئے جموں وکشمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا اور آج یوٹی بھر میں امن و امان کی فضا قائم ہے۔