پونچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوجی پورٹر زخمی

پونچھ//پونچھ کے دلان سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی پورٹر زخمی ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی دوپہر کو دلان سیکٹر میں بارودی سرنگ کا زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں فوجی پورٹر شدید طورپر زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود اہلکاروں نے زخمی پورٹر کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔
فوجی پورٹر کی شناخت تنویر حسین ولد محمد لطیف ساکن ڈگوار مرڈیالہ کے بطور ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بارودی سرنگ کا یہ دھماکہ کیسے اور کن حالات میں ہوا اس کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔