سوپور میں حادثاتی گولی لگنے سے فوجی اہلکار ہلاک

سوپور//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور کے رفیع آباد علاقے میں جمعرات کو ایک فوجی اہلکار کی سروس رائفل حادثاتی طور پر گولی چلنے سے ہلاک ہو گیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے سرکاری زرائع کے حوالے سے بتایا کہ چندر موہن (عمر28) نامی فوجی اہلکار کو اس وقت گولی لگی جب اس کی سروس رائفل غلطی سے چلی ، جس کے نتیجے میں اس کی فوری موت ہوگئی۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ قانونی کارروائی کے بعد لاش کو فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے۔