عظمیٰ ویب ڈیسک
مینڈھر// لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کی حفاظت کرنے والے فوجی دستوں نے پونچھ ضلع کے مینڈھر سرحدی سیکٹر میں ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون کے بھارتی حدود میں گھسنے کے بعد اس پر تقریباً دو درجن راوند فائر کیے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ڈرون مینڈھر اور کرشنا گھاٹی سیکٹرز میں کچھ آگے کی بھارتی پوسٹوں پر کچھ دیر کے لیے منڈلانے کے بعد پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں واپس جانے میں کامیاب ہو گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ منگل کو دیر گئے پیش آیا، جس کے بعد تلاشی مہم کا آغاز کیا گیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ڈرون کے ذریعے ہتھیاروں یا منشیات کو ہوا سے نہیں گرایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آخری اطلاعات ملنے تک آپریشن جاری تھا۔
منگل کی رات پونچھ سیکٹر کے سرلا علاقے میں ایل او سی کے قریب مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد فوجیوں نے فائرنگ بھی کی۔ حکام نے بتایا کہ علاقے کی تلاشی لی گئی اور زمین پر کچھ نہیں ملا۔