عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی اہلکار شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک فوجی نائک دھیرج کمار مگراتی نے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی کے اگلے علاقے میں پٹرولنگ ڈیوٹی کے دوران بارودی سرنگ پر قدم رکھ دیا، جس کے بعد دھماکہ ہوا اور وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی فوجی جوان کو فوری طور پر علاج کے لیے ناردرن کمانڈ ہسپتال اودھم پور منتقل کیا گیا ہے۔