پونچھ: سرنکوٹ میں تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد

پونچھ//سیکیورٹی فورسز ضلع پونچھ کے علاقے نابنا سرنکوٹ علاقے میں بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، بدھ کے روز سرنکوٹ کے نابنا علاقے میں جاری تلاشی آپریشن کے دوران فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ تلاشی آپریشن سیکورٹی فورسز نے 1 اے کے 56 رائفل، 1 اے کے 47 رائفل، ایک چائنیز پستول، 5 چینی دستی بم، 5 اے کےمیگزین، 69 اے کے راؤند، اور پستول میگزین برآمد ہوۓ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن تاحال جاری ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پونچھ کے بھاٹہ دڑیاں ناڑ جنگلات میں بھی بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا تھا جس دوران متعدد بار علاقے میں گولیوں کی گن گرج بھی سنی گئی تھی، وہیں جموں پونچھ شاہراہ بھی آمدورفت کیلیے بند رکھی گئی تھی۔