جموں میں ڈرون کے ذریعے گرایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

جموں//پولیس نے جمعرات کو کہا کہ پاکستانی ڈرون سے گرایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود جموں کے علاقے میں مقامی لوگوں کی اطلاع کے بعد برآمد کیا گیا۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ انہوں نے ایک مقامی رہائشی کی فون کال کے بعد جموں کے سوانکھا علاقے میں تلاشی شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ ایک مہر بند پیکٹ جس میں دو پستول، چار لوڈ میگزین، سٹیل آئی ای ڈی، گھڑی اور ایک بیٹری برآمد ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کی تلاش جاری ہے اور جلد ہی مزید تفصیلات شیئر کریں گے۔