جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے آج کپواڑہ میں ایک ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی پارٹی کا مقصد لوگوں کو سیاسی طور بااختیار بنانا ہے،”ہم ریاست اور عوام کے وقار کی بحالی کیلئے لڑیں گے”۔ الطاف بخاری نے کہا کہ طویل عرصے تک کپواڑہ ضلع کو سیاسی طور نظراندازی کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب عام آدمی ایک مثبت تبدیلی لانے کے لیے پرعزم ہے۔