جموں// پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک پرانی اینٹی ٹینک بارودی سرنگ کا پتہ چلا۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ زنگ آلود بارودی سرنگ جمعہ کو ماوا گاوں کے قریب بسنتر ندی کے کنارے بارڈر سیکورٹی فورس کی گشتی پارٹی کو ملی۔
انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر موجود ہے اور دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔