عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے پیر کو سینئر آئی پی ایس افسر آنند جین کو اے ڈی جی پی گریڈ میں ترقی دینے کے بعد انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں زون کے طور پر تعینات کیا۔
ایک حکم کے مطابق سینئر آئی پی ایس افسر نتیش کمار کو آئی جی پی ’سی آئی ڈی‘ تعینات کیا گیا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ افسران موجودہ عہدے پر خدمات برقرار رکھیں گے، اس عہدے کو اے ڈی جی پی کے درجہ اور حیثیت میں مساوی قرار دیا گیا ہے، جب تک کہ وہ ان کے پاس رہیں گے۔