پونچھ کے سرنکوٹ میں نالے سے پرانا گرینیڈ بر آمد

File Photo

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں پولیس نے پیر کی صبح ایک نالے سے ایک پرانا گرینیڈ بر آمد کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے پیر کی صبح قریب پونے دس بجے سرنکوٹ کے فضل آباد علاقے میں ایک نالے سے ایک پرانا گرینیڈ بر آمد کیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔