عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 6 ستمبر کو دو روزہ دورے پر جموں پہنچیں گے۔ وہ خطے میں سیاسی جلسوں سے خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی کا منشور بھی جاری کریں گے۔
بی جے پی جموں و کشمیر کے جنرل سکریٹری اشوک کول نے بتایا کہ امت شاہ 6 ستمبر کو جموں میں ایک عوامی ریلی میں پارٹی کا منشور جاری کریں گے۔
کول نے کہا کہ شاہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران جموں میں سیاسی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے، جبکہ ان کے دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
دریں اثنا، پارٹی ذرائع نے کہا کہ شاہ کا جموں کا دورہ امیدواروں اور کارکنوں دونوں کے لیے اخلاقی تقویت کا باعث ہوگا۔